گلگت بلتستان: ڈاکٹرزکیلئے خوشخبری، پی ایم سی کی نئی شاخ کھولنے کا فیصلہ

Dec 14, 2022 | 11:30 AM

ایک نیوز نیوز: وزارت صحت نے گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ اب انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد نہیں جانا ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن ( پی ایم سی) نے اپنی نئی شاخ گلگت بلتستان میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرصحت عبدالقادر پٹیل اس نئی برانچ کا افتتاح کریں گے۔ 

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو صحیح اور حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل اب ان کی اپنے دہلیز پر حل ہوں گے۔ ہم عملی کاموں اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہمارے معاشرے میں مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں۔ عوام کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے اور خدا بھی راضی ہوتا ہے۔ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔ اصلاحات کے نتیجے میں صحت کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں