ایک نیوز نیوز: چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں گیارہ گیارہ ایل میں کھیتوں سے 23 سالہ نوجوان لڑکی نعش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کرنے بعد اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ لڑکی کی شناخت سعدیہ دختر حفیظ سکنہ نواحی گاﺅں11/11-L کے نام سے ہوئی ہے۔سعدیہ دو دن قبل گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں بازار گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔ دو روز بعد لڑکی کی لاش گاؤں کے کھیتوں میں ملی جسے نامعلوم افراد نے گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل اور ایس ایچ او صدر آصف نواز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔