ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ چوہنگ میں گھریلو ناچاقی پر 4 بچوں کی ماں نے مبینہ خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق شگفتہ بی بی کی نابید نامی شخص سے دوسری شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ جس کے باعث متاثرہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شگفتہ کو ہسپتال لایاگیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔