اخترمینگل کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اشارہ

Dec 14, 2022 | 10:09 AM

ایک نیوز نیوز: پی ڈی ایم اتحاد میں دراڑ مزید گہری ہوگئی۔ اہم اتحادی رہنما نے علیحدگی کا واضح پیغام دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں فارن انویسٹمنٹ بل پر اعتراضات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فارن انویسٹمنٹ بل پر پیشرفت کا سدباب نہ ہوا تو ان کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے امکانات ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ مخلوط حکومت میں تمام اتحادیوں کو لے کر فیصلے کرنے چاہئیں لیکن پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کے بجائے انویسٹر کو اعتماد میں لیتے ہیں آپ پارلیمنٹ سے زیادہ کمپنیوں کو اہمیت دیتے ہیں تو پھر ہمیں  بھی سوچنا ہوگا کہ ہمارا اتحاد کس بنیاد پر ہے۔

بی این پی سربراہ کا کہنا تھاکہ ہم سے بڑھ کر کسی کمپنی کے سی ای او کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے، ہمارے صوبے کو جس انداز میں ہر کسی نے آکر لوٹا، جہاں وسائل ہوتے ہیں وہاں کے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوجاتی ہیں لیکن یہ بلوچستان کی بدبختی ہے کہ جس انداز میں وہاں وسائل دریافت ہوئے وہ ہمارے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں، اب اپنی قسمت پر روئیں یا حکمرانوں کی حرکت پر سر پیٹیں۔

پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کی پارٹی جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ فارن انویسٹمنٹ بل زور، زبردستی اور دھوکے سے پاس کروایا گیا ہے اور یہ پاکستان کے وفاق کے لیے خطرہ ہے۔

مزیدخبریں