نیمار کرپشن کے الزامات سے بری

Dec 14, 2022 | 09:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: برازیلین فٹبالر  نیمار  جونیئر کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق 2013 میں نیمار پر  سینٹوس سے بارسلونا منتقلی سے متعلق الزامات تھے۔ اسپین کی عدالت نے نیمار سمیت  9 افراد کو کرپشن کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیفا ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں برازیل کو کروشیا کے ہاتھوں کوارٹرفائنل میں شکست ہوئی تھی۔ جس کے بعد برازیل ایونٹ سے باہر ہوگیا تھا۔ جس کے بعد نیمار کو میدان میں روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں