ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 702 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14 مریضوں میں عالمی وباء کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے جبکہ ملک بھر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
COVID-19 Statistics 14 December 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 14, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 5,702
Positive Cases: 14
Positivity %: 0.25%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 33
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار 33 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔