امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کردیے

Dec 14, 2022 | 08:47 AM

ایک نیوز نیوز: ہم جنس پرستوں کی شادی کا بل دنیا بھر میں موضوع بحث ہے۔ جس پر آخر کا اب صدر نے دستخط کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کیے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ ہال میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس تقریب میں جوبائیڈن نے بل پر دستخط کیے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدربائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم قرار دیا ہے۔ 

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسپکٹ فار میرج ایکٹ شادی کے حق کی ضمانت نہیں دیتا، ایکٹ کے تحت ریاستوں کو اپنے خطوط پر ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنا ہے۔

مزیدخبریں