ایک نیوز نیوز:مسافروین کو حادثہ بٹ گرام کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل الائی میں مسافروں سے بھری گاڑی دریائے سندھ میں جاگری، دلخراش حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 15 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔بدقسمت گاڑی مسافروں کو لیکر تھاکوٹ سے جمبیڑہ گاؤں جارہی تھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 8افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 30 افراد سوار تھے۔دریا سے 8افراد کی لاشیں اور15 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔لاپتہ 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانچ افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ چھ مسافروں کو زخمی حالے میں نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ گرام منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقامی افراد دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کو نکالنے میں مصروف عمل ہیں تاہم سخت موسم اور اندھیرے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔