ویب ڈیسک: ملک بھرمیں گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہونے سے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے،متعدد مرتبہ آڈیو میسجز تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام موبائل کمپنیز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سروسزمیں خلل میں موبائل کمپینزکا ایشونہیں ہے ادھر پی ٹی اے بھی معاملے پرکسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے تمام سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے کام شروع کردیا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ کیٹگریزوائزریگولیٹ کیا جائے گا، نئے ریگولیشن کے تحت کمپنیاں ملک کے اندرڈیٹا محفوظ بنائیں گے۔
دستاویز کے مطابق باوقت ضرورت لائسنس ہولڈرلوکیشن اورعام معلومات فراہم کرنےکی پابند ہونگی، حکام کے مطابق فائروال پربھی کام جاری ہونے سے سروسزمیں خلل ہوسکتا ہے، ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسزاپیلکیشن میں مسائل 30 اگست تک درپیش رہیں گے۔