سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے بڑی گرفتاری سامنے آگئی 

Aug 14, 2024 | 21:30 PM

ایک نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا، حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے ۔  

ذرائع کا کہنا ہے حساس اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی سپرینڈنٹ محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مزیدخبریں