پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیرہوگا 

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیرہوگا 
کیپشن: The second Test match between Pakistan and Bangladesh will be played without spectators

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے باعث نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ جو (30 اگست سے 3 ستمبر) تک کھیلا جائے گا، اس میچ شائقین اپنی ہوم ٹیم کو سپورٹ  نہیں کرسکیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کی میزبانی سے قاصر ہیں اور انتہائی اقدام اٹھانا پڑرہا ہے، شائقین کی قدر کرتے ہیں تاہم انکی صحت اور حفاظت اہم ہے۔

دوسری جانب بورڈ نے کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت بھی معطل کردی ہے جبکہ جن افراد نے ٹکٹس خرید لیے ہیں انہیں رقم واپس کردی جائے گی۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آئی سی سی  چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی اور سٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں کیونکہ سال 1996 کے بعد پہلا ایونٹ ہے جسکی میزبانی پاکستان کرے گا۔