گھوڑوں کے بارے میں دلچسپ اور حیران کُن خصوصیات سامنے آگئیں 

Aug 14, 2024 | 19:14 PM

ویب ڈیسک:ایک نئے مطالعے سے گھوڑوں کے بارے میں دلچسپ اور حیران کُن خصوصیات سامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ گھوڑے منصوبہ بندی اور حکمت عملی بنا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھوڑے پہلے کی نسبت انسانوں کی سوچ سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں، وہ خود کو حالات کے مطابق بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی (این ٹی یو) کے محققین نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ گھوڑوں کے دماغ حکمت عملی بنانے کیلئے کافی پیچیدہ نہیں ہیں۔

محققین نے کہا ہے کہ نئے نتائج گھوڑوں کی تربیت کے نظام اور ان کی فلاح و بہبود میں بہتری کا باعث بن سکتے ہیں۔

ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کی سینئر محقق کا کہنا ہے کہ ہمیں جانوروں کی ذہانت یا جذبات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہئیں۔ 

مزیدخبریں