کراچی پاکستان کا چہرہ ہے، اس کو آپ چھپا نہیں سکتے ، خالد مقبول صدیقی 

کراچی پاکستان کا چہرہ ہے، اس کو آپ چھپا نہیں سکتے ، خالد مقبول صدیقی 
کیپشن: Karachi is the face of Pakistan, you cannot hide it, Khalid Maqbool Siddiqui

ایک نیوز:چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  کا کہناہے کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اس کو چھپایا نہیں جاسکتا،اس کو چھپانے سے آپ کا مقدر بھی چھپ جائے گا ۔ 

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے  ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا ہے  کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اسکی شادابی پاکستان کی شادابی ہے،اس شہر میں کئی اربن فاریسٹ بنانے کی ضرورت ہے،آئیے شہر قائدکو سرسبز و شاداب بنائیں ،اس شہر کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے، 30 کروڑ پودوں کی ضرورت ہے، اس شہر کو کچھ لوگ صحرا بنانا چاہتے ہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ جنگل بنا دو کیونکہ جنگل کا بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کراچی پاکستان کا چہرہ ہے، اس کو آپ چھپا نہیں سکتے ، اس کو چھپانے سے آپ کا مقدر بھی چھپ جائے گا ،97 فیصد پاکستان کو کراچی کما کر دیتا ہے، 3 فیصد اور کون کما کر دیتا ہے؟ یہ بھی کوئی بتانے والا نہیں، بنا حکومت لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا خدا کو خوش کرنے کا ایک راستہ شجرکاری مہم بھی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے پہلے اپنے آپ کو بھی تبدیل کر لیں، اس سے پہلے کہ موسم ہم کو تبدیل کرے ہم اس کو تبدیل کر دیں گے۔