ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی ملاقات

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی ملاقات
کیپشن: Meeting of Deputy Prime Minister Ishaq Dar and Chief Minister Balochistan Mir Sarfaraz Bugti

 ایک نیوز:ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال بھی ملاقات میں شریک ہوئے ، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے امن و امان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ڈپٹی وزیراعظم نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے بروقت اجراء کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے سنجیدہ ہیں ، صوبائی ڈویلپمنٹ پروگرام کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کررہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ گڈ گورننس کے قیام اور سروس ڈلیوری کے نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل فنڈز کے بروقت اجراء سے مشروط ہے ۔