بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے تحفتاً دی گئی اراضی قبول کرلی

Aug 14, 2024 | 15:50 PM

ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے بھائی قاضی عظمت کی جانب سے دیا گیا اراضی کا تحفہ قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحفتاً دی گئی اراضی پر عوامی فلاح کیلئے ماحولیاتی مرکز قائم کیا جائے گا جس میں سیاحوں اور طلبہ کیلئے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی، ماحولیاتی سینٹر میں نمائشی ہال، ٹورسٹ سینٹر اور سیمینار ہال بھی شامل ہوں گے۔

تحفتاً دی گئی 31 ہزار 680 مربع فٹ اراضی زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے متصل ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے 5 کنال سے زائد اراضی بلوچستان حکومت کو تحفے میں دینے کیلئے خط لکھا گیا تھا۔

خط کی کاپیاں صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ارسال کی گئی تھیں۔

خط میں لکھا تھا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کیلئے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔  

مزیدخبریں