کشمیریوں کا بھارتی یوم آزادی کویوم سیاہ کےطورپرمنانےکافیصلہ       

Aug 14, 2023 | 23:21 PM

ایک نیوز:مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپرمنائیں گے۔
  گزشتہ تمام سالوں کی طرح اس بار بھی جموں و کشمیر ریاست کے لوگ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے ہندوستان کے یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔کشمیری ہر سال 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ بھارت کے خلاف نفرت کا مظاہرہ کیا جا سکے اور دہلی کی جانب سے 05 اگست 2019 کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے مذموم اقدام پر زبردست احتجاج درج کرایا جا سکے۔

 کشمیری بھارت کے تمام قومی ایام بشمول یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ کشمیریوں کے پیدائشی حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کرنے پر بھارت کی مذمت کی جا سکے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

علاوہ ازیں 15 اگست کو یومِ سیاہ منانے کا ایک اور مقصد دنیا کو بھارت کی جاری ریاستی دہشت گردی کے بدترین دور سے آگاہ رکھنا بھئ ہے کہ کیسے بھارت نے 20 لاکھ سے زیادہ فوجی اور نیم فوجی دستوں کے گن پوائنٹ پر مقبوضہ جموں کشمیر ریاست کے لوگوں کا  محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں