ایک نیوز: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں شخصیات کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا جائے گا، وزیراعلیٰ اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری نے ریکو ڈک معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری 23 مارچ 2024 کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کریں گے۔