نگران وزیراعظم نےوزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی  

Aug 14, 2023 | 20:58 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔
 انوار الحق کاکڑ نے آج بطور نگران وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔نگران وزیراعظم نے تینوں مسلح افوج کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ 

 نگران وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔

مزیدخبریں