یوم آزادی پر تحریک لبیک کا مختلف شہروں میں نظریہ پاکستان مارچ

Aug 14, 2023 | 17:50 PM

ایک نیوز:76 ویں یوم آزادی پر  تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کیاگیا۔

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کا نظریہ پاکستان مارچ  امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں داتاد ربار سے شروع ہوا ۔ مارچ میں مرکزی رہنما پیر سید ظہیر الحسن شاہ ، علامہ غلام عباس فیضی ، صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی اور علامہ فاروق الحسن، عہدے داروں،کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی ۔

شہر بھر کی فضاء پاکستان ذندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی،مارچ میں شریک شرکاء کی جانب سے پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ کے نعروں کی صدائیں،مارچ میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کا مارچ مال روڈ ،کنال جیل روڈ ، صدیق ٹریڈ سینٹر ، مین گلبرگ ، لبرٹی چوک، فیروز پور سے ہوتا ہوا گرینڈ بیٹری سٹاپ مزار علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔

مارچ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

مزیدخبریں