پنجابی فلم ’کیری آن جٹا 3‘ کا پاکستان میں 26 کروڑ کا بزنس کرلیا

پنجابی فلم ’کیری آن جٹا 3‘ کا پاکستان میں 26 کروڑ کا بزنس کرلیا
کیپشن: The Punjabi film 'Carry on Jatta 3' has done a business of 26 crores in Pakistan

ایک نیوز: پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’کیری آن جٹا 3‘ نے پاکستان میں 26 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

فلم کی شاندار کامیابی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں نامور فلم ڈائریکٹرز سید نور، صفدر ملک، شیخ عابد رشید، امجد رشید سمیت نامور فنکاروں اور سینما مالکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید نور کا کہنا تھا کہ پنجابی فلموں کا دنیا بھر میں پسند کیا جانا خوش آئند ہے، ان کی پنجابی فلموں ’چوڑیاں‘ اور ’مجاجن‘ نے بھی ریکارڈز بزنس کئے تھے۔

  سید نور نے تجویز دی کہ سینما گھروں میں فلموں کی ٹکٹیں سستی ہونی چاہیے تاکہ اس ملک کا عام شہری بھی آسانی سے فلم دیکھ سکے۔

نامور ڈسٹری بیوٹر امجد رشید نے کہا کہ ’کیری آن جٹا‘ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی شہری پنجابی فلموں کو پسند کرتے ہیں اور اس طرح کی فلمیں مستقبل میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’کیری آن جٹا تھری‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ جبکہ صرف پاکستان میں 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔اس موقع پر امجد رشید نے فنکار کمیونٹی کے لئے سال میں 2 بار بونس دینے کا اعلان بھی کیا۔