سابق وزیراعظم شہباز شریف کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

Aug 14, 2023 | 16:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم  کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈ آف آنر لینے کے بعد شہبازشریف نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انہیں رخصت کیا اور ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں