ایک نیوز: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو کی پاکستان میں یوم آزادی منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون انجو اپنے دوست نصراللہ سے ملنے پاکستان آئی تھی جسے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انجو کو نصراللہ اور لوگوں کے ایک گروپ کے ہمراہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
راجستھان کے بھیواڑی ضلع سے تعلق رکھنے والی انجو جولائی میں 29 سالہ فیس بک دوست نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ آئی تھی۔
Bharat se PAK gaye ANJU "Pakistan आजादी diwas" मानते huye
— Chaukas Bharat (@chaukas_bharat) August 14, 2023
.
.
.
.#AnjuNasrullahLoveStory #anjupakistan #viralvideo #Trending #chaukasbharat_ pic.twitter.com/pFkBDQmGBX
اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں انجو کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے۔
انجو کا کہنا تھا کہ میں بھی انسان ہوں اور ایسی کوئی بات نہیں ہے پاکستان میں لوگ بھی کافی اچھے ہیں، میرا پیغام ہے سب کے لیے کہ میرے لیے مثبت سوچیں میں دشمن نہیں ہوں کسی کی۔