ایک نیوز: بھارت میں ایک سنما ہال میں فلم غدر ٹو کی نمائش کے دوران کسی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان زندہ باد کا نعرہ سنتے ہی تماشائیوں میں موجود ہندو انتہا پسند بپھر گئے اور شک کی بنیاد پر ایک نوجوان کا مار مار کربرا حال کردیا۔ واقعے کا پتہ چلنے پر پولیس فوری سینما ہال پہنچ گئی اور کشیدہ حالات پر قابو پایا ۔
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جس کی بری طرح پٹائی کی گئی وہ شخص بھی ہندو تھا ۔ تاہم نعرہ لگانے والے کا پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تفتیش ہے۔