یومِ آزادی کی تقریبات، پاک بحریہ کی 21 توپوں کی سلامی

 یومِ آزادی کی تقریبات، پاک بحریہ کی 21 توپوں کی سلامی

ایک نیوز: پاک بحریہ کی جانب سے 76ویں جشنِ آزادی کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں   پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21 توپوں کی سلامی  پیش کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔ کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21 توپوں کی سلامی  پیش کی گئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل چاک و چوبند دستے نے مزارِ قاٸد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہناہےکہ پاک بحریہ کے یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کے ساتھ دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔جشنِ آزادی پر پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور گوادر میں بوٹ ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔

یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی او، سیلرز اور نیوی سویلینز کے لیے عسکری اور سول اعزازات کی منظوری بھی دی گئی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1692009057-1534.mp4