ایک نیوز: بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلسہ جاری ہے، ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے باعث 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افرادتاحال لاپتہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس غیرمعمولی بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب آگیا جس نےپورے بھارت میں تباہی مچارکھی ہے۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں نے شہریوں کیلئےبہت مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس سے توقع سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آرہی ہے۔
مٹی کے تودے گرنے سے گھر، بسیں اور گاڑیاں تباہ جبکہ ریلوے کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ شدید بارشوں سے ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، متعدد گاڑیاں اورجانورسیلاب میں پھنس کررہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق غیرمعمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث طوفانی بارشیں ہورہی ہیں۔ متعدد شاہراہیں بند ہونے سے معمولات زندگی متاثرہیں، لہِذاملبہ اٹھانے کے لئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
Situation in Shimla right now
— Go Himachal (@GoHimachal_) August 14, 2023
Please pray for Himachal ???? pic.twitter.com/NKSlTjN7BH