انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز کا حسد، شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

Aug 14, 2023 | 15:24 PM

ایک نیوز: جدید ٹیکنالوجی کے دورمیں ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے چکر میں ہے ،ہر کوئی اپنے فالوورزبڑھانے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتا رہتا ہے۔

لیکن یہاں جو واقعہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ انتہائی دلخراش ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہرنے اپنی بیوی کو انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز ہونے کے باعث قتل کردیا۔ شوہر نے گاڑی میں ہی بچوں کے سامنے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص احساسِ کمتری کا شکار تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کے روزاُس وقت پیش آیا جب دونوں میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں کہیں جارہے تھے،اس دوران شوہرنے بچوں کے سامنے ہی بیوی کا گلا گھونٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

مزیدخبریں