ایک نیوز: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایرنا' کی رپورٹ کے مطابق شیراز میں ایک شیعہ مزار پر 'دہشت گردانہ' حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Footage shows how a pilgrim at the Shah Cheragh holy shrine risked his life to save two children when a terrorist opened fire on worshipers pic.twitter.com/jMkBQrcisV
— PressTV Extra (@PresstvExtra) August 14, 2023
جولائی میں ایران نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے جُرم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔