ایک نیوز: پاکستان سے غیرقانونی طور پر بھارت جانے والی سیما حیدر نے تمام حدیں پار کردیں۔ ایسا کام کردیا کہ تمام دیکھنے اور سننے والے سیخ پاء ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سرحد پار جانے والی پاکستانی سیما حیدر اتوار یعنی 13 اگست کو 'ہر گھر ترنگا' مہم میں شامل ہوئیں اور اپنے گھر پر ترنگا جھنڈا لہرایا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں انہیں بھارت کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔اس وقت اتر پردیش کے نوئیڈا میں رہنے والی سیما نے اپنے شوہر سچن کے ساتھ مل کر ترنگا لہرایا اور ملک کے یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بنیں۔
ڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سیما اور سچن نے ترنگا لہراتے ہوئے 'بھارت ماتا کی جے' اور 'ہندوستان زندہ باد' کے نعرے لگائے۔ حد یہ ہے کہ سیما حیدر نے اپنے معصوم بچوں کے ذہن میں بھی زہر بھر دیا اور انہیں بھی بندے ماترم اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کردیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1692012520-7696.mp4