مکہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا دوسرا روز ،150 عالم دین کی شرکت

مکہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا دوسرا روز ،150 عالم دین کی شرکت

ایک نیوز: مکہ میں عالمی اسلامی کانفرنس جاری ہے،سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق مکہ میں جاری عالمی کانفرنس کا آج دوسرا روز ہے۔اس دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس میں 7 نشستیں ہونگی،کانفرنس کے مباحثے کا موضوع "رواداری اورباہمی برداشت، 'انتہا پسندی اور دہشت گردی" اور"علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار" سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔
مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت   عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوا۔کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیانِ کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں۔سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔کانفرنس کا  مقصد مختلف ممالک کے علماء، مفتیان، مکاتب فکر اور محققین میں روابط قائم کرنا بھی ہے۔