ایک نیوز: افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہوٹل پر ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ہوٹل پر حافظ گل بہادر گروپ کے پاکستانی طالبان کا اکثر آنا جانا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں گل بہادر گروپ کے متعدد جنگجو نشانہ بنے ہیں۔
ایک ذریعے نے بتایا کہ کم ازکم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے کے ہدف حافظ گل بہادر خود تھے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
افغانستان کے مشرقی صوبے #خوست کے شعبہ اطلاعات کے مطابق آج خوست شہر کی ایک مسجد کے قریب ہوٹل میں دہماکے میں وزیرستان کے کئ مہاجرین اور مقامی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ حکومتی شعبہ اطلاعات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق
— Tahir Khan (@taahir_khan) August 14, 2023
پاکستانی اور افغان سیکورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔