ایک نیوز: اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہر پاکستانی کا سب سے بڑا مسئلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ ہے۔ پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں آج ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عالمی میڈیا کے مطابق گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی شامل ہیں۔