کراچی:جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،1خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق

Aug 14, 2023 | 12:58 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی میں جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 25 سالہ خاتون چل بسیں، جبکہ ہوائی فائرنگ کے دوران لیاری میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے عبد الوہاب جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہوائی فائرنگ سے متاثرہ 29 شہریوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال، 24 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں ہوائی فائرنگ کے 9 زخمی لائے گئے۔ناظم آباد نمبر2 کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر نجی چینل کے صحافی کے بھائی سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔مزید نے کہا کہ زخمی سید طلحہ راشد کو ضیا الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں منتقل کردیا گیا، جو انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں