کور کمانڈر کراچی کی یوم آزادی پر مزار قائد آمد، قائد اعظم  کو خراجِ عقیدت پیش

کور کمانڈر کراچی کی یوم آزادی پر مزار قائد آمد، قائد اعظم  کو خراجِ عقیدت پیش

ایک نیوز: جشنِ آزادی کے موقع پر کور کمانڈر کراچی کور مزارِ قائد پرآئے اور بابائے قوم کو خراجِ تحسین پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقاریب ملک بھر میں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے،اسی سلسلے کی منفرد تقریب مزارِ قائد پر بھی منعقد ہوئی۔تقریب میں کور کمانڈر کراچی نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح  کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ یہ بابائے قوم کا پوری قوم پر احسان ہے جن کی محنتوں اور کاوشوں کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اس پر پوری قوم  خداوند تعالیٰ کی شکر گزار ہے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691999261-9272.mp4