ایلون مسک کو 8 ارب ڈالرز کا نقصان، وجہ کیا بنی؟

ایلون مسک کو 8 ارب ڈالرز کا نقصان، وجہ کیا بنی؟

ایک نیوز: دنیا کے سب سے امیر  اور متنازع کاروباری شخصیت ایلون مسک کو ایک ہفتے میں تقریبا آٹھ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

’بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس‘ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت گزشتہ ہفتے کے آخر میں تقریباً 8 بلین ڈالر کے خسارے کے بعد 224 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ ایلون مسک دنیا کے امیروں میں واحد دولت مند نہیں جو خسارے کا سامنا کررہے ہیں، گزشتہ ہفتے دنیا کے 5 امیر ترین ارب پتیوں کو 2 ارب ڈالر سے 8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔دولت میں گراوٹ بنیادی طور پر امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے گزشتہ ہفتے کے آخر میں مانیٹری سخت کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کی وجہ سے ہوئی۔

ارب پتیوں کے حالیہ نقصانات کے باوجود اس سال انکی دولت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ دنیا کے 10 امیر ترین ارب پتیوں نے 397 بلین ڈالر سے زیادہ کا منافع حاصل کیا ہے۔
ایلون مسک سال کے آغاز سے ہی ٹیسلا کے آسمان چھوتے شیئرز کے بعد 87 ارب ڈالر سے زیادہ کمانے والے سب سے زیادہ منافع بخش کاروباری شخص قرار دیے گئے تھے جبکہ ان کے حریف فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو ارب پتیوں میں دوسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے64.1 ارب ڈالر کا منافع کمایا۔