یوم آزادی پرجوائنٹ سروسز اور تینوں مسلح افواج کی پرچم کشائی کی شاندار تقاریب

Aug 14, 2023 | 11:43 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستان کی 76 ویں یومِ آزادی  پر  جوائنٹ سروسز اور تینوں مسلح افواج کے  ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب،  76 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرچم کشائی کی شاندار تقاریب تمام مسلح افواج کے اہم ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں، مسلح افواج کے اعلٰی افسران نے پرچم کشائی کی تقاریب میں حصہ لیا اور پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی۔پہلے مرحلے میں جوائینٹ سروسز ہیڈکوارٹر ، جی ایچ کیو ، ائیر ہیڈ کوارٹرز اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں۔

پرچم کشائی کی یہ تقاریب ایک پیغام ہیں کہ : 
یہ پرچم ہماری پہچان ہے۔

یہ پرچم ہماری سرفرازی کی علامت ہےؕ

یہ پرچم بلند ہے تو ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔

یہ پرچم تجدیدِ عہد کا پیغام دیتا ہے کہ اگر اس کے لیے جان بھی چلی جائے تو یہ ایک اعزاز کی بات ہو گی، قوم کا یہ جذبہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں اور دشمن کے کسی بھی پروپیگنڈہ کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں۔

مزیدخبریں