ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے کس کے نام کا قرعہ نکلے گا۔ گتھی سلجھے گی یا نہیں؟ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر سندھ رعنا انصار میں تیسری اور آخری بیٹھک آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی حتمی مشاورت میں اگر تو نام پر اتفاق ہوگیا تو ٹھیک ورنہ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ جہاں حکومت اور اپوزیشن کو برابر نمائندگی دی گئی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ابھی تک شعیب صدیقی، یونس ڈھاگا اور ڈاکٹر صفدر عباسی کے نام سامنے آ چکے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے حلقوں میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، ممتاز علی شاہ، صدیق میمن اور سابق سینیٹر مبین جمانی کے نام گردش کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہا کہنا ہے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے 12 سے 13 نام سامنے آئے ہیں۔ ہم نگراں وزیراعلیٰ کے لیے اچھے ناموں پر غور کر رہے ہیں، آج مشاورت کا آخری دن ہے، امید ہے کہ آج اتفاق ہو جائے گا۔