جشن آزادی، قذافی اسٹیڈیم میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب

جشن آزادی، قذافی اسٹیڈیم میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب

ایک نیوز: قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ہیڈ زکا اشرف نے پرچم کشائی کی۔
رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میںچیئرمین مینجمنٹ کمیٹی جناب ذکاء اشرف نے پرچم کشائی کی، انہوں نے اس موقع پر ایک پودا لگایا اور کیک  بھی کاٹا۔ تقریب میں وومن ونگ چئیرپرسن تانیہ ملک،سرفراز نواز،سلمان نصیر اورسابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران اور عملے کے ہمراہ شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب میں افغانستان کے خلاف تیاریوں کے لیئے  کیمپ میں موجود کرکٹرز نےشرکت کی۔

ذکا اشرف نے اس موقع پر پی سی بی کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691995462-9441.mp4