بلاول بھٹو کی یوم آزدی پر قوم کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

Aug 14, 2023 | 11:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نےیومِ آزادی پر قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین نےقوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئےتمام پاکستانیوں کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ 14 اگست پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت ہے۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےقوم کو اپیل کی کہ  آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم  کا خاتمہ کریں، سب مِل جل کر محنت کریں اور پاکستان کو ایسا ملک بنائیں، جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے۔ آج قائدِ اعظم اور ان کی قیادت میں پرامن سیاسی جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔آج خود سے سوال کرنے کا بھی دن ہے کہ کیا آج کا پاکستان وہ تمام احداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جو ہمارے بانی اجداد نے مقرر کیے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہمیں ابھی زیادہ محنت اور طویل سفر طے کرنا ہے۔ایک مضبوط وفاقی جمہوری ریاست اور رواداری و مساوات پر کھڑے معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کی سوچ و فکر کی حقیقی وارث ہے،قائداعظم ایک مثالی جمہوریت پسند اور مذہبی رواداری میں یقین رکھنے والے مدبر لیڈر تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو کا قوم کو دیا ہوا متفقہ آئین کا تحفہ، قائداعظم کے ریاستِ پاکستان کے متعلق ویژن کا آئینہ دار ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی قائداعظم کے پاکستان کو آمریت سے پاک کرنے اور عوام کے حقوق و آزادیوں کی حفاظت کی جنگ لڑی اور اسی لڑائی کے دوران جام شہادت بھی نوش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے بطور صدرِ مملکت اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیئے اور متفقہ این ایف سی ایوارڈ کا تحفہ دیا، مذکورہ اقدام کے ذریعے قائد اعظم کے زریں اصولوں کی پیروی کی۔ قائد اعظم اختیارات میں عدم مرکزیت اور وسائل میں مساوات کے حامی تھے۔پیپلز پارٹی آئین و پارلیمان کی بالادستی، معاشی برابری، سماجی انصاف اور قومی اتفاق و اتحاد کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔پیپلز پارٹی یہ بھی یقینی بنائے گی کہ آزادی کے ثمرات سے کوئی شہری محروم نہ رہ جائے۔

مزیدخبریں