ایک نیوز: نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کی ایوان بالا کی رکنیت مارچ 2024تک تھی۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی نشست سے استعفی منظور کرلیا گیا،سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے متن کے مطابق انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بننے کے بعد اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنا چاہتے ہیں،اپنے اصولی موقف کی وجہ سے وہ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوئے،استعفیٰ منظوری کے بعد ان کی نشست آج 14 اگست سے خالی قرار دے دی گئی ہے۔