یوم آزادی پر ملازمین کیلئے1 ماہ کی اضافی تنخواہ کااعلان

یوم آزادی پر ملازمین کیلئے1 ماہ کی اضافی تنخواہ کااعلان

ایک نیوز: سپیکر سبطین  خان نےپنجاب اسمبلی کے ملازمین کیلئےایک ماہ کی اضافی تنخواہ کااعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپیکر سبطین  خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نےپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،پاکستان واحد ملک ہے جو لاالہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔سر سید احمد خان نے مسلمانوں میں شعور اجا گر کیا،پاکستان خدا کا انمول تحفہ ہے۔کچھ غلطیوں کی ہیں جس وجہ سے وہ ترقی نہیں کرسکے جو کرنی چاہیے تھی،دعا کریں کہ ہم عظیم قوم بن کر دنیا کے نقشے پر ابھریں،یہ  کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا پروگرام ہے۔

سپیکر سبطین  خان نےاس موقع  پر پنجاب اسمبلی کے ملازمین کیلئےایک ماہ کی اضافی تنخواہ کااعلان کر دیا ہے۔سپیکر سبطین خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی طرف سے نگران وزیراعظم کو مہنگائی پر قابو پانے کا پیغام دیتے ہیں ۔انوار الحق  کو مشکل حالات میں اقتدار ملا ہے، انوار الحق شفاف انتخابات کروائیں،نگران وزیر اعظم عوام کا خیال رکھیں اورمہنگائی پر قابو پائیں۔