یوم آزادی پر قومی کرکٹرز کی پوری قوم کو مبارکباد

یوم آزادی پر قومی کرکٹرز کی پوری قوم کو مبارکباد

ایک نیوز: یوم آزادی کے موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو  مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹرز سرفراز احمد،محمد عامر،زمان خان، ویمنز کرکٹرز نتالیہ پرویز اور ارم جاوید ن اور پاکستانی امپائر علیم داڑ نے جشن آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ قوم خوشیاں منانے کے ساتھ ملک کی ترقی کےلئے متحد ہو کر کام کرنے کاعزم بھی کرے۔

ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں قوم کو  جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ محمد عامر نے جشن آزادی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے پوری کو جشن آزدی کی مبارکباد دی، محمد عامر نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اس ملک کا نام روشن کرنے کیلئے جو کر سکیں وہ کریں کیونکہ یہ ہم سب کا پیارا پاکستان ہے۔پاکستانی کرکٹر زمان خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ملک کو صاف رکھنا چاہیے اور اس دن کو اچھے انداز میں منانا چاہیے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691992488-6583.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691992464-1146.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691992520-2945.mp4

امپائر علیم داڑ نے  پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ جہاں بھی پاکستان کے جھنڈے گرے ہوئے نظر آئیں اس کو اٹھا کر محفوظ جگہ پر رکھیں۔ علیم داڑ نے کہا کہ ہم خود سے 3 سوال کرتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کیلئے کیا کہا؟ پاکستان کیلئے کیا کر رہے ہیں ؟ اور اس ملک کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ علیم داڑ نے مزید کہا کہ یہ بہت ہی پیارا ملک ہے،اس مٰیں ہم آزادی سے رہ رہے ہیں، ہمیں اس ملک کو ترقی کو طرف لیکر جانا ہے۔ اس ملک کی حیثیت ماں جیسی ہے ہمیں اسے ماں جیسے ہی رکھنا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691992443-9948.mp4

پاکستانی وویمن کرکٹر نتالیہ پرویز نے پوری قوم کو جشن آزادی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اکٹھے ہونے کا پیغام دیتا ہے ہم اکٹھے ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔پاکستانی کرکٹر ارم جاوید نے کہا کہ پاکستان کے ہرچم کو مزید بلند کرنے کا عہد کرتے ہیں، پیارا پاکستان ہم سب کا پاکستان۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691992549-7942.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691992549-4232.mp4