ایک نیوز: نارووال کی جندیانوالی چیک پوسٹ کے نزدیک کشتی خراب ہونے سے رات گئے دریا کے دوسری جانب پھنس جانے والے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال جندیانوالی چیک پوسٹ پر رات گئے کشتی خراب ہونے سے 63 لوگ دریا کے دوسری طرف پھنس گئے تھے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو بحفاظت دریا کے دوسرے کنارے منتقل کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے امدادی ٹیموں کو فوری رسپانس پر شاباش دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس دیا اور تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہری دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔