یوم آزادی پر کشمیر ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب

 یوم آزادی پر کشمیر ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب

ایک نیوز: پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر کشمیر ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہاوس کے سبزہ زار میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔ تقریب میں غیر ملکی مندوبین سمیت سیاسی شخصیات و سول سوسائٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نےپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سب کو یوم آزادی مبارک ہو،پاکستان کے قیام کو 76 برس ہو گئے،قائداعظم کی کوششوں سے پاکستان کا وجود آیا۔یہ وطن لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،بطور کشمیری ہماری کقشش ہے کہ پاکستان مستحکم ہو۔سب پاکستانی متحد ہو کر آگے بڑھیں،سب متحد ہوں گے تو ہم مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں گے۔

 بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے لوگ جو حفاظت پر مامور ہیں وہ پاکستان کو مستحکم لرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ حق خود ارادیت حمایت کی،

اب اچھے دن آئیں گے،پاکستان اس دن مکمل ہو گا جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں،منی پور میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔آج کے دن کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں،کشمیریوں کی جدوجہد ضرور آزادی سے ہمکنار ہوگی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691990856-8691.mp4