ایک نیوز: پاکستان کی آزادی کے 76 برس پورے ہونے پر پاک فوج اور نیوی کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے توپوں کی سلامی سے آغاز کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،اس موقع پر پاک فوج اور نیوی کے دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر - اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔
یہ توپوں کی سلامی اس بات کی حمازی کرتی ہیں کہ ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں اور وقت آنے پر نا صرف سینہ سپر بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔