پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے سکردو لینڈ

پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے سکردو لینڈ

ایک نیوز: پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرواز کے اترنے کو بعد سکردو کو بین القوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا ہے۔ان پروازوں کے آغاز سے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اور سکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروایا ہے۔

بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گےدوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کی ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے۔

سکردو ائر پورٹ پر ایک سادہ لیکن پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مسافروں کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات، سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری حکام نے کیا۔مسافروں میں گلگت بلتستان کی روائتی ٹوپی اور تحائف تقسیم کئے گئے،جہاز کو آمد پر ائیرپورٹ حکام کی جانب سے واٹر کینن سلوٹ بھی پیش کیا گیاجہاز کے کپتان نے کام پٹ کا شیشہ کھول کر جشن آزادی کی مناسبت سے قومی جھنڈا لہرایا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-14/news-1691990444-6979.mp4