76واں یوم آزادی،دن کے آغازپرمساجد میں دعائیں اور قرآن خوانی کااہتمام

Aug 14, 2023 | 09:59 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: یومِ آزادی کی 76ویں سالگرہ پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے دعایئں اور قرآن خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مساجد میں  دِن کا آغاز   قرآن خوانی اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا،نمازِ فجر کے وقت ملک بھر میں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس سلسلے میں وطنِ عزیز  کے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا اور اُن قربانیوں کو یاد کیا گیا جن کے طفیل یہ حسین خطہ ارض بہ فضلِ خدا وندِ متعال ہمیں نصیب ہوا۔

مزیدخبریں