ایک نیوز :تحریک انصاف کے رہنما حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بُٹرنے حسان خان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
حسان نیازی گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے رو پوش تھے اور اب انہیں ایبٹ آباد سے ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔حسان نیازی کی گرفتاری سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں کی گئی وہ جناح ہاوس حملہ کیس میں مطلوب تھے اور ان کا نام مرکزی ملزمان میں لیا جا رہا تھا ۔