ایک نیوز :روسی فورسز نے جنوبی یوکرین کے علاقے کھیرسن میں دو دیہات پر گولہ باری کی جس کے نتیجےمیں ایک بچے سمیت 7 شہری ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کےطمابق وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے بتایا کہ ایک جوڑے کا 23 دن کا بچہ ایک اور شخص“شیروکا بلکا“ گاؤں میں مارا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جوڑے کا 12 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پڑوسی گاؤں میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جس کے بارے میں کلیمینکو نے کہا کہ توپ خانے سے 12 بار حملہ کیا گیا۔کلیمینکو نے تباہ شدہ مکانات کی دو تصاویر کے ساتھ ٹیلی گرام پوسٹ میں لکھا کہ دہشت گرد اپنی مرضی سے شہریوں کو قتل کرنے کیلئے کبھی نہیں رکیں گےدہشت گردوں کو روکنا چاہیے۔
خیال رہے کہ یوکرین کی فوج نے گزشتہ نومبر میں کھیرسن کے علاقے کے مغربی حصے کو روسی قبضے سے چھڑا لیا تھا لیکن کریملن فورسز نے دریائے دنیپرو کے اس پار سے علاقے پر باقاعدگی سے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔