چین میں لینڈسلائیڈنگ ،21 افراد ہلاک

چین میں لینڈسلائیڈنگ ،21 افراد ہلاک
کیپشن: چین میں لینڈسلائیڈنگ ،21 افراد ہلاک

ایک نیوز :چین میں لینڈسلائیڈنگ سے کئی  مکانات صفحۂ ہستی سے مٹ گئے، لینڈ سلائیڈنگ میں 21 افراد چل بسے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ژیان کے جنوب میں واقع گاؤں ویزیپنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں دو مکانات صفحہ ہستہ مٹ گئے جب کہ سڑکوں، پلوں، بجلی کی فراہمی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 21 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 6 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 10 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اتنی شدت کی تھی کہ امدادی کارروائیوں کے لیے 100 فوجیوں کے ساتھ ساتھ فائر فائٹرز کو بھی طلب کرنا پڑا۔ 11 ایمبولینسیں بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ چین کو حالیہ ہفتوں میں مہلک سیلابوں اور تاریخی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ جس میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی۔