ایک نیوز: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔
76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار آزادی پریڈ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا
پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن بھی تقریب میں شریک ہیں۔
آزادی پریڈ کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔